• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ہاؤس آفیسرز کا اجلاس،ادویہ کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش

ملتان ( سٹاف رپورٹر )ینگ ہاؤس آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رانا شہزاد کہا ہے کہ ہسپتالوں میں پہلے ہی پی جی آرز اور سینئر ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے صحت کے بے پناہ مسائل ہیں اور اب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے ادویات قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ حکومت بدل گئی مگر عوام کے صحت کے مسائل حل ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر رانا زیشان کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ایک شرمناک اقدام ہے ، حکومت کی جانب سےادویات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب مریضوں پر اضافی بوجھ پڑے گا۔موجودہ قیمتوں میں 100 فی صد کمی کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر رانا اسامہ حسن اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ حکو مت انسانی جان بچانے والی ادویات کو خود در آمد کرنے کی پالیسی وضع کرے تا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کی جا سکے۔
تازہ ترین