• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین کے زیر اہتمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے کی قیادت ایمپلائز ویلفیئر یونین کے صدر ریاض خاکوانی اور جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال نے کی۔ مظاہرین پینا فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظایہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ ہ اتوار کی چھٹی گزشتہ کئی ماہ سے بند ہے اور جمعتہ المبارک کے دن بھی فل ڈیوٹی لی جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر عملہ صفائی سنیٹری ورکرز کی تعداد کو پورا کیا جائے۔
تازہ ترین