• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میں ایک کروڑ مالیت سے 2 نئی ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کی تنصیب

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر) نشتر ہسپتال کے ریڈیالوجی وارڈ میں ایک کروڑ روپے کی مالیت سے دو نئی ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے ۔ان مشینوں پر ان ڈور وارڈز میں داخل مریضوں کے ڈیجیٹل ایکسرے کئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ نشتر ہسپتال میں 14 کروڑ روپے کی مالیت سے دوسری ایم آر آئی مشین بھی پہنچ گئی جس کی تنصیب کیلئے عمارت کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔عمارت آئندہ تین سے چار ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔جس کی بعد دوسری ایم آر آئی مشین کی تنصیب کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی میں کارڈیک سی ٹی انجیو گرافی بھی کی جا رہی ہے۔صوبہ پنجاب کے سرکاری جنرل ہسپتالوں میں نشتر ہسپتال واحد ہسپتال ہے جہاں کارڈیک سی ٹی انجیو گرافی ہو رہی ہے۔
تازہ ترین