• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پاکستان جانیوالا پانی روک کر 5 بھارتی ریاستوں کا فائدہ ہوا‘‘

بھارتی وزیر آبی وسائل نتن گڈکری نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان جانے والا پانی روکا جس سے 5 بھارتی ریاستوں کا فائدہ ہوا۔

گڈکری کے مطابق دریائے ستلج، بیاس اور راوی بھارت کو دیئے گئے تھے مگر ان کا پانی پاکستان بھی جا رہا تھا، جسے روک دیا گیا۔

اس سے بھارت کی ریاست مشرقی پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان اور دہلی کو فائدہ ہوا۔

نتن گڈکری کے مطابق یہ پانی شاہ پور کنڈی ڈیم، ستلج بیاس کی ایک اور لنک کینال اور مقبوضہ کشمیر میں اُجھ ڈیم کی مدد سے روکا گیا۔

تازہ ترین