• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 21 کان کن ہلاک جبکہ66 کو بچالیا گیا۔

چینی میڈیا کے مطابق کان بیٹھنے کا حادثہ صوبے شانزی پی گزشتہ دوپہر پیش آیا۔

حادثے کے وقت کوئلے کی کان میں 87 افراد موجود تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے 66 افراد کو بچایا اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا۔

حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین