• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی مجسٹریٹ کی پاکستانی شہری کی سزا ختم کرنیکی سفارش

امریکا میں شدت پسندی کے الزام میں 24 برس کی سزا پانے والے پاکستانی امریکی شہری حمید حیات کی سزا ختم کرنےکے لیے فیڈرل مجسٹریٹ نے سفارش کر دی۔

سیکرومینٹو کی مجسٹریٹ ڈیبورا بارنس نے 116 صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا ہے کہ سماعت کے دوران کمزور پیروی کی وجہ سے حمید حیات کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے تھے اور نہ ہی ان کے خلاف پیش کیے گئے گواہوں کی صحیح جرح کی گئی تھی۔

حمید حیات کو پاکستان جا کر شدت پسندی کی تربیت حاصل کرنے اور امریکا میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی کے الزامات میں2006 میں سزاسنائی گئی تھی۔

تازہ ترین