• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حکومت میں اہلیت اور پالیسی کا فقدان ہے‘

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت میں اہلیت، پالیسی اور رویئے کا فقدان ہے لیکن وہ مڈٹرم الیکشن کے حق میں نہیں ، مہنگائی اورعوامی مسائل پر قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے ۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے دیں، ان ہاؤس تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں تاہم مہنگائی اور عوامی مسائل پر قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے اور اب دیکھیں گے فوجی عدالتوں کی ضررورت ہے بھی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تباہی کی وجہ پارلیمان کا راستہ بھول کر باہر کا راستہ پکڑنا ہے، عمران خان جانتا ہے جیسے سیٹیں ملیں اس لیے درست کہتا ہے کہ پارلیمنٹ جعلی ہے، نواز شریف بھی منی ٹریل میں ہی پھنسا ہے، یہ بھی دیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نواز شریف سے تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے، جیل میں جا کر ملنے کی روایت موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سلطان راہی کی طرح بڑھکیں پسند کرتے ہیں، علیمہ خان کی جائیداد کے بارے میں عمران خان کو وضاحت دینا ہوگی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکال کر حکومت نے سپریم کورٹ کو چیلنج کیا۔

تازہ ترین