• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے منشیات اسمگلر گرفتار، بھاری مقدار میں کوکین برآمد

اسلام آباد میں پولیس اور اے این ایف نے مشترکہکارروائی کرتے ہوئے پوش علاقےسے منشیات اسمگلر گرفتار کرلیا۔

ذرائع کےمطابق منشیات اسمگلرز سے کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں کوکین برآمد کرلی گئی۔گرفتارملزم قاسم پارٹیزمیں کوکین سپلائی کرتاہے ۔

ذرائع کےمطابق ملزم خود کو وزیرمملکت برائےداخلہ کادوست بتاتا ہے ،ملزم کی وزیرمملکت کےساتھ تصاویربھی ہیں۔

اس سےقبل وزیرمملکت شہریارآفریدی اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ چند مجرمانہ ذہنیت والےلوگ میرےساتھ تصاویربناکرسوشل میڈیا پرڈال رہےہیں۔

تازہ ترین