• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی شہر لاس ویگاس کی شوٹنگ رینج میں پریکٹس کے دوران AK-47 گن اچانک آٹو پر چل گئی،اناڑی شوٹر بال بال بچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر لاس ویگاس کی شوٹنگ رینج میں ایک منچلے نوجوان نے پریکٹس کے لیے AK-47گن تھام لی اور نشانے لگا نے لگا۔

اسی دوران اچانک گن آٹو پر چلی گئی جس کی وجہ سے درجنوں گولیاں دائیں بائیں اْڑنے لگیں اور نوجوان کے اوسان خطاء ہوگئے۔

خوش قسمتی سے قریب ہی کھڑے ٹرینرز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے منچلے اور گن دونوں کا قابو کرکے کسی بڑے نقصان سے بچالیا جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تازہ ترین