• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی؛ سول اسپتال کی 300 آسامیوں کیلئے10 ہزارامیدوار

کراچی کے سول اسپتال میں 300 آسامیوں کے لیے 10 ہزار کے قریب امیدوار پہنچ گئے جس کے باعث اسپتال کے گیٹ پر دھکم پیل اوربےنظمی دیکھنے میں آئی۔

سول اسپتال کراچی میں ملازمت کے انٹرویو دینے کے لیے آئے امیدواروں کا رش لگ گیا،اميدواروں کی اندرجانے کی کوشش،پولیس نے امیدواروں کوروک دیا جب کہ بد انتظامی کے باعث پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

ایم ایس سول اسپتال نے کہا کہ 6 سے 15 گریڈ پر آن لائن فارم جمع کرائے جارہے ہیں، انٹرویو جاری ہے 1 سے 5 گریڈ تک کا ڈائریکٹ انٹرویو ہے، جن کی رجسٹریشن ہوئی ہے وہ انٹرویوکمیٹی کے سامنے پیش ہورہے ہیں، 4 ہزار افراد کی رجسٹریشن کرچکے ہیں، لگتا ہے کہ دس ہزار سے زائد لوگ یہاں پہنچے ہیں تاہم پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پالیا ہے۔

تازہ ترین