• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تیسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے پاکستان کو 381 رنز کا ہدف دے دیا

جنوبی افریقا نے پاکستان کو تیسرے میچ میں فتح کےلئے381 رنز کا ہدف دے دیا،دوسری اننگز میں میزبان ٹیم 303 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

تیسرے دن کی خاص بات ڈی کوک کی شاندار سنچری اور ہاشم آملہ کی 71 رنز کی دلکش اننگز جبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان کی 3،3 وکٹیں رہیں۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے گزشتہ روز کے اسکور 135 رنز 5 آوٹ پر کھیل دوبارہ شروع کیا تھا۔

ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے چھٹی وکٹ پر 102رنز کی شراکت قائم کی،دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں،آملہ 71 رنز کی اننگز کھیل کر حسن علی کا شکار بن گئے۔

ساتویں وکٹ فلینڈرز کی گری،14 رنز بنانے والے بیٹسمین کو محمد عامر نے میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔

آٹھویں وکٹ پر ڈی کوک نے رباڈا کے ساتھ مل کر 79 رنز کی شراکت قائم کی،اس دوران جنوبی افریقی وکٹ کیپر نے اپنی سنچری مکمل کی،302 کے اسکور پر پہلے ڈی کوک شاداب خان کا شکار بنے،اسی اسکور پر رباڈا کو فہیم اشرف نے ٹھکانے لگادیا 1 رنز کے اضافے کے بعد اولیور آوٹ ہونے والے آخری بیٹسمین بن گئے۔

گزشتہ روز اور آج کی ڈی کوک اور ہاشم آملہ کی بیٹنگ نے پاکستان کو جیت سے تقریباً دور کردیا ہے اور گرین کیپ کےلئے چوتھی اننگز میں بنانے کےلئے 381 رنز کا بڑا ہدف سیٹ کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا دورے کےد وران پہلی اننگز میں 200 رنز کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ دوسری اننگز میں بھی اس کا بہترین اسکور 294 رنز ہے جو اس نے کیپ ٹائون میں بنایا تھا۔

جنوبی افریقا پہلے ہی سیریز 2-0 سے جیت چکا ہے،جس کی نظریں تیسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ کلین سوئپ پر لگی ہوئی ہیں،اس سیریز میں ٹیم کے بولنگ لائن اور بیٹنگ لائن اپنی خراب کارکردگی کے باعث تنقید کی زد میں ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین