• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سندھ میں گورننس، زراعت کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے‘

پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ میں گورننس اور زراعت کی تباہی کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔

گھوٹکی کے علاقے خان گڑھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک لائنس  کے رہنمائوں کا اجلاس پیرپگار ا کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں سردار علی گوہر خان مہر، ایاز لطیف پلیجو، مرتضیٰ جتوئی، ارباب غلام رحیم، صدرالدین شاہ راشدی و دیگر شریک ہوئے۔

پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا کہ شوگر ملیں نہیں چلائی گئیں تاکہ آباد گاروں کو بلیک میل کرکے سستا گنا لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے افسروں اور وزیروں کو کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔

جی ڈی اے کے رہنما ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ کرپشن کے دفاع کے لیے حکمرانوں کا سندھ کارڈ اب نہیں چلے گا، سندھ ميں ہونے والے ہر ایک جرم کا حساب لیں گے۔

علی گوہر مہر نے اس موقع پر گھوٹکی کے علاقے خان گڑھ میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے کو تاریخی بنانے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین