آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 13؍شوال المکرم 1440ھ17؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں سخت مخالفت کے باوجود مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے رہنمائوں کے ذاتی تعلقات بے مثال نظر آرہے ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف اس وقت ملک میں دو بڑی حریف جماعتیں ہیں اور دونوں کے درمیان سیاسی گرما گرمی بھی عروج پر ہے۔

دونوں جماعتوں کے رہنما ٹی وی اسکرینز پر روز ہی ایک دوسرے پر بیان داغتے رہتے ہیں لیکن ان کے ذاتی تعلقات بہت اچھے ہیں۔

لاہور فیسٹیول کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ن لیگی رہنماؤں مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں جماعتوں کے تینوں رہنما آپس میں خوش گپیوں میں مصروف ہیں۔

اس دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دوستوں سے کہا کہ خیال کریں کیمرے آن ہیں، جس پر مفتاح اسماعیل نے جواب دیا کہ کوئی بات نہیں آپ کے ساتھ تصاویر بہت مشہور ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور مصدق ملک سمیت کئی ن لیگی و پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کی ایک ساتھ پارٹی کرتے تصویر وائرل ہوئی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں