• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے ہولا ہوپ کرتے ہوئے یا منچلوں کو رسی کودتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب بیک وقت یہ دونوں کام ایک ساتھ شاید ہی کبھی دیکھے ہوں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس چینی شخص کی مہارت کے کیا ہی کہنے کہ جس نے ہولا ہوپ کرتے ہوئے رسی پھلانگنے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ سے تعلق رکھنے والے Zhang Jiqingنامی شخص نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے 1منٹ 32سیکنڈ تک رنگ کو اپنی کمر پر گھماتے ہوئے رسی پھلانگ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

تازہ ترین