• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ نہ ہوا تو سیاست پر لوگوں کا اعتماد مجروح ہوگا، ٹریسا مے

برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کا کہنا ہے کہ اگر بریگزٹ نہ ہوا تو سیاست پر لوگوں کا اعتماد مجروح ہوگا، اراکین پارلیمنٹ بریگزٹ ڈیل کی حمایت کریں۔

اخبار میں لکھے گئے مضمون میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیل منظور نہ ہوئی تو نو ڈیل پر یورپ سے نکلنا ہوگا جس سے بریگزٹ منسوخ ہو سکتا ہے۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ منگل کو ڈیل منظور نہ ہوئی تو اختیار اراکین پارلیمنٹ کے پاس جاسکتا ہے، اراکین پارلیمنٹ حکومت سے بریگزٹ کی تاریخ میں توسیع کا بھی کہہ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کی تاریخ اُنتیس مارچ مقرر ہے۔

تازہ ترین