• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہانسبرگ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا،جنوبی افریقا کے 381 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 وکٹ پر 153 رنز بنالئے۔

پاکستان کو سیریز میں پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کےلئے مزید 228 رنز درکار ہیں جبکہ ا س کی 7 وکٹیں اور 2 دن کا کھیل ابھی باقی ہے۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اسد شفق 48 اور بابر اعظم 17 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،دونوں کے درمیان 49 رنز کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔

پاکستان نے 381 رنز کے ہدف کے تعاقب کےلئے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا،امام الحق اور شان مسعود نے 67 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

پہلے آوٹ ہونے والے بیٹسمین امام الحق تھے جو 35 رنز بناکر ڈیل اسٹین کا شکار بن گئے،74 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود بھی میدان چھوڑ گئے،37 رنز کی اننگز کھیلنے والے اوپنر کو بھی ڈیل اسٹین نے ٹھکانے لگایا۔

سرفراز الیون کو تیسرا نقصان سینئر بیٹسمین اظہر علی کی اہم وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو صرف 15 رنز بناکر اولیور کو نشانہ بن گئے،اس طرح پاکستان کی ابتدائی 3 وکٹیں 104 کے مجموعے تک گر چکی تھیں۔

اس موقع پر اسد شفیق اور بابر اعظم نے قیمتی 49 رنز کی شراکت قائم کی، میچ میں فتح کےلئے درکار مزید 228 رنز بنانے کےلئے پاکستان ایک بڑی پارٹنر شپ کی اشد ضرورت ہے۔

اپنی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا نے گزشتہ روز کے اسکور 5 وکٹ 135 رنز پر اپنی اننگز آگے بڑھائی،ہاشم آملہ 71، ڈی کوک 129 رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میزبان ٹیم 303 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

یوں پاکستان کو جیت کےلئے 381 رنز کا ہدف ملا، میچ میں فہیم اشرف نے مجموعی طور پر 6،شاداب خان اور محمد عامر نے 4،4، حسن علی اورمحمد عباس نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 262 جبکہ پاکستان 185رنز پر آوٹ ہوگیا تھا۔

ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے نام رہے ہیں،اس میچ میزبان ٹیم کی فتح پاکستان کی وائٹ واش شکست کا سبب بنے گی۔

تازہ ترین