• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دوائی نہ دینے والی حکومت نوکریاں کیا دے گی‘

ممبر سندھ اسمبلی عبدالرشید نے کراچی کے سول اسپتال میں نوکری کے انٹرویوکے دوران بد نظمی پیدا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو حکومت غریب کو دوائی دینے کے قابل نہیں وہ نوکریاں کیا دے گی۔

لیاری سے منتخب ایم پی اے عبدالرشید نے سول اسپتال کے دورے کے دوران کہا کہ رات دو بجے سے نوجوان لائنوں میں کھڑے ہیں ملازمتیں 300اور دس ہزار سے زائد لوگ موجودہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں آنے والے بےروزگاروں کوپولیس ڈنڈے نہ مارے تاریخ میں توسیع اور سہولت دی جائے۔

عبدالرشید نے کہا کہ اسپتال کے احاطے میں جہاں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے کھڑے ہونے کے لیے جگہ موجود نہیں ہوتی ہزاروں امیدواروں کو بلانا سمجھ سے بالا تر ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں تو سیع کی جائے اور اسپتال کی جگہ دوسرے مقام کا انتخاب کیا جائے، تا کہ اسپتال میں موجود اور آنے والے مریضوں کو مشکلات نہ اٹھانی پڑیں۔

واضح رہے کہ آج سول اسپتال کراچی میں نوکری کےلیےانٹرویو کے دوران بدنظمی پیدا ہوئی،جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کردیا تھا ۔

تازہ ترین