• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف امریکی ریاستوں میں برفباری، حادثات میں پانچ افراد ہلاک

امریکا میں برف کا طوفان واشنگٹن کی جانب بڑھنے لگا ، حکام نے 6 سے 8 انچ برف پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ کنساس اور میسوری میں برف باری کے بعد آئیووا ، الی نوائے، انڈیانا اور اوہائیو بھی لپیٹ میں آگئے ۔

جبکہ ریاست ورجینیا ، میری لینڈ ، فلاڈیلفیا میں بھی برف باری کا امکان ہے ۔اس دوران مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔اور درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق ادھر واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس اورکیپٹل ہل پر بھی برف کی دبیز تہہ نظر آرہی ہے۔

شہرمیں سڑکیں،گاڑیاں اوردرخت برف سےڈھک گئے،برفانی طوفان کےباعث ریگن نیشنل ایئرپورٹ پرسینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ادھر امریکاکی وسط مغربی ریاستیں جمعہ سےبارشوں،برفباری اورطوفان کی زدمیں ہیں۔جس کی وجہ سے نظام زندگی متاثرہوا ہے۔

تازہ ترین