کراچی (رپورٹر) فائرنگ اور ٹریفک واقعات میں بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق 9 زخمی ہوگئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 میں نامعلوم ملزمان نے ڈیرے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر 2افراد کو شدید زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں 40سالہ رحیم اللہ ولد پیر محمد نے دم توڑ دیا ، جبکہ زخمی کی شناخت 35سالہ عبداللہ ولد عبدالخالق کے نام سے ہو ئی ہے،امقتول کا آبائی تعلق چمن سے اور نیو کراچی میں دودھ کا کاروبار کرتا تھا جبکہ رہائش بنارس کے قریب تھی ،پولیس نے واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے،بغدادی کے علاقے شاہ بیگ لین گلی نمبر 5میں فائرنگ کے واقعے میں 2خواتین 30سالہ نسرین زوجہ ہدایت اور 28سالہ بسمہ زخمی ہو گئیں،منگھو پیر کے علاقے فقیر کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 27سالہ فرمان خان زخمی ہو گیا،علاوہ ازیں سرجانی ٹائون کے علاقے میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 2بچے شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4سالہ حیدرعلی ولد سنی نے دم توڑ دیا، زخمیوں میں 5سالہ سحر 28سالہ شہناز اور 30سالہ حضرت علی شامل ہیں ،ملیر 15نمبر پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچی شدید زخمی ہو گئی بچی نے جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفیہ کی شناخت 6سالہ زینب دختر شہزاد اور زخمیوں کی شناخت 25سالہ شاہدہ اور 29سالہ شہزاد کے نام سے کی گئی۔