آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ ذیقعد 1440 ھ 20؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 44 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات ،موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا،تفصیلات کےمطابق محمودآباد پولیس نے عثمان غنی پارک کے قریب ملزم امجد دادا عرف احمد دادا کو گرفتار کر کے 3 کلو گرام چرس برآمد کر لی،ایک اور کارروائی کے دوران نالہ پار مکان نمبر 45 میں سے مفرور ملزم آصف مسیح کو گرفتار کر لیا، گلبہار پولیس نے شاہ جہاں کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام چرس، بغدادی پولیس نے لیاری سے ملزم صابر کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام چرس،مومن آباد پولیس نے 3 ملزمان عابد ، اعجاز اور شاہ کو گرفتار کر کے اسلحہ ، چھینی گئی موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان،حیدری مارکیٹ پولیس نےملزم ریحان کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمدکی، نیو کراچی پولیس نے قتل کے مقدمے میں مفرور ملزم محمد عارف کو گرفتار کر لیا ، ایک اور کارروائی میں عرفان الدین کو گرفتار کر کے شراب کی بوتلیں جبکہ محمد خلیل کے قبضے سے گٹکا ماوا کی بڑی مقدار، زمان ٹاؤن پولیس نے

دانش کو گرفتار کر کے 280 گرام چرس،سمن آباد پولیس نے وجاہت بٹ اور رضوان کو گرفتار کر کے 2 پستول، بن قاسم پولیس نے رفیق کالونی سے جہانزیب کو گرفتار کر کے منشیات ، شاہ لطیف پولیس نے دوران گشت ملزم رضا کو گرفتار کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا، ایئر پورٹ پولیس نے بسوں میں شہریوں کی جیبیں کاٹنے والے پاکٹ مار ندیم کو گرفتار کرلیا،عزیز آباد پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان عدنان اور شہزاد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل وسامان،سکھن پولیس نے آصف کو گرفتار کرکے اسلحہ،اسٹیل ٹاؤن پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے تین ملزمان امین، عرف مینا، طایر اور مناف کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھئنا گیا سامان برآمد کرلیا، جمشید ڈویژن پولیس کی بھاری نفری نے سولجربازار نمبر ایک اور دو میں کومبنگ آپریشن کے دوران 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے سولجربازار تھانے منتقل کر دیا ، حراست میں لیے جانے والوں سے 5 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئیں ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں