• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے باعث صورتحال سنگین

کراچی (ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر)کراچی کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی اور اسٹاف کی کمی سنگین صورتحال اختیارکرگئی،قیدیوں کی گنجائش سے زائد موجودگی جیل حکام کے لیے مشکلات پیدا کرنے لگی،جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں 2400قیدیوں کی گنجائش ہے تاہم اس وقت 5 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں،ملیرجیل میں 18 سو قیدیوں کی گنجائش ہے جبکہ وہاں اس وقت5ہزار500قیدی موجود ہیں، گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی بیماریوں کا سبب بھی بن رہی ہے،اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی گنجائش سے زیادہ موجودگی کے علاوہ اسٹاف کی کمی کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا ہے،اس وقت سینٹرل جیل میں 1500جبکہ ملیر جیل میں 1000کے قریب اسٹاف کی ضرورت ہے تاہم بارہا اعلیٰ حکام کو خطوط لکھنے کے باوجود یہ کمی پوری نہیں کی جا رہی، جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں سب سے زیادہ قتل کے الزام میں گرفتارہونے والے قیدی موجود ہیں، سینٹرل جیل میں کالعدم تنظمیوں کے 53 دہشتگرد بھی موجود ہیں، امن کمیٹی، ایم کیو ایم اور لیاری گینگ وار کے 135 کارندے جیل میں ہیں،سینٹرل جیل میں سزایافتہ قیدیوں کی تعداد 1 ہزار 130 تک ہے، ملیر جیل میں منشیات فروش، آپسی جھگڑے اورچھوٹے جرائم کے قیدی موجود ہیں۔

تازہ ترین