• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیرمیں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر عمار یاسر سوسائٹی میں فیز 1سے 27سالہ سعدیہ زوجہ ذیشان کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا جہاں اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ،پولیس کے مطابق مقتولہ کو اسکے شوہر نے چھری کے وار کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیامقتولہ کی ساس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسے اسکے شوہر نے قتل کیا ہے،ملزم نفسیاتی مریض ہے اور اسکا قائدآباد میں واقع کلینک سے علاج بھی چل رہا ہے جبکہ اہل محلہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ان دنوں نفسیاتی مسائل کا شکار تھا۔مقتولہ کی 6سال قبل شادی ہو ئی تھی اور وہ 3بچوں کی ماں تھی، پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین