• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف پی پی پی شعبہ خواتین کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے سندھ بالخصوص کراچی میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاج میں شعبہ خواتین سندھ کی صدر و رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی، شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی، جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شاہینہ شیر علی بلوچ اور سیکرٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ سمیت کراچی ڈویژن کے عہدیداران خالد لطیف، نجمی عالم، شکیل چوہدری, آصف خان ودیگر نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین