آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍جمادی الاوّل 1440ھ 24؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس نادہندگاڑیوں کے مالکان کیلئے سوک سینٹرمیں اضافی کاؤنٹرز قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کی سہولت کے لئے سوک سینٹر کراچی میں اضافی کاؤنٹرز بھی قائم کر دیئے گئے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکسز فوری طور پر جمع کراوئیں تاکہ انہیں کسی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم 15 جنوری تک جاری رہے گی، علاوہ ازیں ایک بریفننگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شبیر احمد شیخ نے صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدادِ منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ کو محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے جاری روڈ چیکنگ مہم سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اب تک صوبے بھر میں تقریباً دس ہزار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ روڈ چیکنگ مہم کے ذریعے اپنے ٹیکسز کے اہداف حاصل کرلیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں