• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری ،مکان کے کرائے پر تنازعچھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چاکیواڑہ تھانے کی حدود لیاری عثمان بروہی روڈ نزد فاروقی مسجد کے قریب واقع ایک گھر میں مکان کے کرائے پر تنازعہ ہواجس میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، قتل کی اطلاع پاکر پولیس موقع پرپہنچی اورابتدائی پوچھ گچھ کے بعد لاش کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کی،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 32 سالہ ساجد ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی،پولیس نے بتایا کہ مقتول اور ملزم واصف آپس میں رشتے دار ایک گھر میں ہی رہائش پذیر ہیں ان کے درمیان مکان کے کرائے پر کئی ماہ سے تنازعہ چل رہا تھا اوراتوار کوان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہواجس میں ملزم واصف نے ساجدکو چھری ماری جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
تازہ ترین