• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان آباد سے منشیات کے اڈوں کا خاتمہ خوش آئندہ،کارروائی جاری رکھی جائے،اراکین اسمبلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطااللہ ایڈوکیٹ،رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون،یوسی سلطان آباد کے چیئرمین آفسر خٹک ،کونسلرز آیاز خٹک اور کامران قامی نے سلطان آبادسے منشیات کے آڈوں کے خاتمے پر آئی جی سندھ ،،ایس ایچ او ڈاکس پرویز علی سولنگی چوکی انچارج ایوب میرانی اور تھانے کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عرصے سے سلطان آباد میں منشیات کے آڈے قائم تھے، جہاں سے پورے کراچی میں منشیات سپلائی کی جاتی تھی،جبکہ ان اڈوں کی وجہ سے سلطان آباد کے مکین شدید متاثر ہورہےتھے،نیوحاجی کیمپ کےقریب گرائونڈ پر منشیا ت فروشوں کا قبضہ تھا،جس سے پوری کالونی کا ماحول متاثر ہورہا تھا،ان نمائندوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سلطان آباد میں منشیات کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے مستقل طور پر کارروائی جاری اور علاقے کو خصوصی نگرانی میں رکھا جائے۔
تازہ ترین