• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن کراچی کو قدیم دور میں لیجانے کیلئے ہے،قاری عثمان

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ مئیر کراچی شہریوں کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں،کراچی کو کس قانون کے تحت کھنڈرات میں تبدیل کیا جارہا ہے،سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کی تباہی میں اپنی پوزیشن واضح کرے . وہ محمدی کالونی میں قدیم شہری آبادی کو مسمار کرنے کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے. قاری محمد عثمان نےکہا کہ میئر کراچی کس کے حکم اور کس کیلئے کراچی کو برطانوی دور کا کراچی بنارہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ کراچی تجاوزات کے نام پر آپریشن دراصل کراچی کو اس پوزیشن پر لیجانے کے منصوبہ بندی کی تکمیل ہے جس پوزیشن پر برطانیہ کراچی کو چھوڑ کر گیا تھا۔
تازہ ترین