• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ،حکومت سفاکانہ فیصلہ واپس لے،حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپور ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے جان بچانے والی ادویہ سمیت دیگر دوائوں کی قیمتوں میں 15فیصد تک اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا بجلی ، پیٹرول وگیس کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے بعد یہ ایک اورسفاکانہ صحت دشمن فیصلہ ہے جو حکومت فوری واپس لے۔ ایک جانب وزراءہر موقع پر قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کو عارضی قرار دیتے ہیں اور عوام کو بے وقوف بنانے اور آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ اضافہ واپس لے لیا جائے گا۔دوسری طرف وزیر خزانہ ایک اور منی بجٹ پیش کر نے والے ہیں ۔ جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ یقینی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویات میں اضافے کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت کی منظوری سے جاری کیا ہے اس طرح پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور وعدہ جھوٹا ثابت ہوا کہ غریب عوام کو صحت اور علاج معالجے کی سستی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔
تازہ ترین