آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍جمادی الاوّل 1440ھ 24؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا میں ٹیسٹ، پاکستان کو 16برس بعد ففٹی کا آغاز ملا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر ز امام الحق اور شان مسعود نے دوسری اننگز میں67 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔ جنوبی افریقا کی سر زمین پر پاکستانی اوپنرز نے سولہ سال بعد پہلی وکٹ پر پچاس رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔ اس سے قبل پچھلی اوپننگ شراکت بیس اننگز پہلے تھی۔آخری بار 2002میں سلیم الہی اور توفیق عمر نے پہلی وکٹ نصف سنچری شراکت قائم کی تھی۔ پاکستانی بیٹنگ کی زبوں حالی اعدادو شمار سے واضح ہے۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹسمین گذشتہ تین سالوں میں سب ٹیموں سے زیادہ 28ٹیسٹ میچوں میں34بار صفر پر آئوٹ ہوئے۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اسد شفیق، اظہر علی کوئی رن نہیں بناسکے تھے۔2016میں عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بننے والی پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں مسلسل تنزلی آئی ہے۔ دوسرا نمبر سری لنکا کا ہے جس کے 34ٹیسٹ میں33اور جنوبی افریقا کے32ٹیسٹ میں31 ٹاپ آرڈربیٹسمین صفر پر آئوٹ ہوئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں