• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس فیڈریشنز کے آڈٹ کرانے کا کہہ دیا ،فہمیدہ مرزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الصوبائی رابطہ کی وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ تمام اسپورٹس فیڈریشنوں کے آڈٹ کرانے کا کہہ دیا ہے،18 ویں ترمیم کے نام پر سیاست ہورہی ہے اسے ناکام بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں پاکستان پریمیئر لیگ فٹ بال کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا لیاری کے کھلاڑیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، اگر اسی طرح پسماندہ علاقوں کے کھلاڑیوں کو سہولتیں ملیں تو وہ ہر جگہ انٹرنیشنل ایونٹس جیتیں گے۔ پرائیویٹ اور بااثر افراد کھیلوں اسپانسر کریں، کھیلوں میں کروڑں روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ ہاکی فیڈریشن کو گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ فنڈز جاری کئے گئے ہیں گزشتہ سال انہیں 27 کروڑ روپے دیئے گئے، پیسہ دے رہے ہیں تو اس کا حساب کتاب بھی مانگ سکتے ہیں، پتہ چلنا چاہیے کہ پیسہ کس کس مد میں خرچ ہورہا ہے۔

تازہ ترین