• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے آر ایل نے پانچویں بار پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ جیت لی

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) کے آر ایل نے پانچویں بار پاکستان پریمیئر لیگ فٹ بال لیگ جیت لی۔ پاکستان ایئرفورس نے دوسری اور سوئی سدرن گیس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میچ کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا تھیں، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور پی ایف ایف کے نائب صدر ملک عامر ڈوگر، پی ایف ایف کے صدر اشفاق حسین اور دیگر موجود تھے۔ فاتح ٹیم کو12 لاکھ روپے اورٹرافی، رنرز اپ کو 9 لاکھجبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ایس ایس جی کی ٹیم کو 6 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔ اس موقع پر لیاری کا روایتی لیوا (جنگلی) ڈانس بھی پیش کیا گیا۔لیگ میں فائنل میچ سے قبل کے آر ایل کے 48، سوئی سدرن کے 50 اور پی اے ایف کے 51 پوائنٹس تھے۔ ٹاپ ٹیم بننے کیلئے کے آر ایل کو 4-0 کی کامیابی درکار تھی ۔ کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم کے آر ایل نے سوئی سدرن پر ابتدا ہی سے حملے کیے ۔ 10 ویں منٹ میں افتخار نے اسے برتری دلائی، اظہار اللہ نے دو جبکہ ایک گول جنید نے کیا۔
تازہ ترین