• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 انٹر نیشنل میں کم اسکور پر آئوٹ ہونے کا نیا ریکارڈ

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)ٹی 20 انٹر نیشنل ویمنز کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ تھائی لینڈ میں جاری ایونٹ کے میچ میں عرب امارات کے خلاف چینی خواتین ٹیم48 منٹ میں 10 اوورز میں صرف 14 اسکورپر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ٹی 20 انٹر نیشنل کا مجموعی کم سے کم ٹوٹل کا نیا ریکارڈ ہے اور یہی نہیں بلکہ عرب امارات جس نے اس میچ میں پہلے کھیل کر 203 رنز بنائے تھے، نے 189 رنزکی بڑی فتح بھی رجسٹرڈ کروالی۔ سابقہ بڑی شکست نمیبیا کو 179 رنز کی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال چین کی مردوں کی ٹیم ورلڈ ٹی 20 کے آئی سی سی ریجنل کوالیفائر میں 26 پر آئوٹ ہوچکی ہے۔
تازہ ترین