• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سڈنی(جنگ نیوز) بھارت کے پارٹ ٹائم اسپن بولر امباتی رائیڈو کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں آف اسپنر امباتی رائیڈو کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔33 سالہ رائیڈو کو 14 روز کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کا باضابطہ ٹیسٹ کرانا ہوگا تاہم بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک وہ بولنگ کرانے کے اہل ہوں گے۔ یاد رہے کہ امباتی رائیڈو نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 2 اوور کروائے تھے جس میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔
تازہ ترین