• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل کے سبب زمبابوے کا دورہ بھارت خطرے میں

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)آئی پی ایل شیڈول کی وجہ سے اس سال مارچ میں زمبابوے کا دورہ بھارت خطرے میں پڑگیا ہے، ایک ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز پر مشتمل یہ شیڈول دورہ ملتوی یا منسوخ ہوسکتا ہے،کیونکہ بھارتی ٹیم ہوم گرائونڈ پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے 13 مارچ کو فارغ ہوگی جبکہ 23 مارچ سے آئی پی ایل کاآغاز ہوگا،زمبابوے کرکٹ کے آفیشل اس سلسلے میں اگلے ہفتے بھارتی حکام سے ملاقات کریں گے اور دورے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ سیریز سے ٹیسٹ میچ خارج کرکے صرف محدود اوورزکے میچز کی تجویز پیش کرکے اسے ری شیڈول کرنے کی درخواست کرینگے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کی تیاریوں کے پیش نظر زمبابوے سے ایک روزہ میچز کھیلنا ہیں،زمبابوین کرکٹ ٹیم نے آخری بار 2016 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ لیکن وہ ورلڈٹی 20 کی غرض سے تھا۔ دونوں ممالک میں 2002 کے بعد سے کوئی باہمی سیریز نہیں کھیلی گئی ہے۔
تازہ ترین