آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ ذیقعد 1440 ھ 20؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور(بیورو رپورٹ) مختلف ٹریفک حادثات میں قائد عوام یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق اور تین خواتین سمیت 13افرا د زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ فیض گنج میں مہران نیشنل ہائی وے پر ہوا جہاں کار کے موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے سے موٹر سائیکل پر سوار قائد عوام یونیورسٹی کا طالب علم شاہ زیب شر جاں بحق ہو گیا۔ شاہ زیب شر موٹر سائیکل پر شہر کی طرف جا رہا تھا کہ کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو نازک حالت میں نواب شاہ اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا حادثہ خیرپو رمیں شاہ حسین بائی پاس پر ہوا جہاں دو مسافر بسوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دونوں بسوں میں سوار 10مسافر زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر بس کے پیچھے والی بس آگے والی بس کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔ زخمی مسافر وں نیاز حسین ،محمد مصطفیٰ ، سجاد علی ،محمد طیب ،محمد باقر،محمد اشرف ،مسماۃ اقرا خاتون ،مسماۃ رافعہ ،مسماۃ انیتہ اور نوجوان

حمزہ زخمی ہوگئے زخمیوں کو پہلے سول اسپتال لایا گیا بعد ازاں زخمیوں کے ورثاء علاج کی سہولت کے تحت ان کو مختلف اسپتالوں میں لے گئے۔ دریں اثناء قومی شاہراہ پر وارث گنبھیر گاؤں کے سامنے تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو خیرپور سول اسپتال پہنچایا گیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں