• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افراد ٹرک چھیننے کے بعد ڈرائیور کو ٹنڈوالہ یار میں پھینک کر فرار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پبن تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے روڑھی سے بھرا ٹرک چھین لیا اور ڈرائیور کے ہاتھ پیر باندھ کر ٹنڈو الہ یار میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پبن تھانے کی حدود چھن موری کے قریب ڈیپلو تھر پارکر سے روڑہی لیکر آنے والے ٹرک کے ڈرائیور کو مسلح افراد نے اپنی گاڑی ٹرک کے آگے کھڑی کرکے روکا اور ڈرائیور کو اتار کر یرغمال بنالیا اور ٹرک چھین لیا، بعدازاں مسلح افراد ڈرائیور ساجد ملاح سکنہ کھتڑ کو ٹنڈو الہ یار میں خواجہ اسٹاپ کے قریب ہاتھ پیر باندھ کر پھینک کر فرار ہوگئے۔ ٹرک ڈرائیور ساجد ملاح نے واردات کی ابتدائی رپورٹ پبن تھانے میں درج کرادی ہے۔

تازہ ترین