آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار16؍رجب المرجب 1440ھ 24؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہرآباد انڈر پاس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کیا جائیگا، عوامی حلقے

ٹنڈوآدم(نامہ نگار) جوہرآباد، احمد آباد، الہیار گوٹھ اور دیگرعلاقوں کے عوامی حلقوں نے کہا کہ ہے جوہر آباد انڈر پاس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریلوے پھاٹک پر ٹرینوں کی آمد ورفت کے دوران ٹریفک معطل ہونے کے سبب مشکلات کے حوالے سے متعدد بار اپنا احتجاج ریکارڈ کراچکے ہیں اور عوامی نمائندوں نے بھی یقین دہانی کرائی ہے لیکن دیرینہ مسئلہ جوں کا توں ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے انتخابات سے قبل تو بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن منتخب ہوتے ہی اختیارات نہ ہونے کا رونا رو کر اپنی جان چھڑا لیتے ہیں۔ انھوں کہا کہ مشرقی حصے جوہرآباد و دیگر مقامات کی عوام کا جنوبی حصے میں جانے کے لیے کوئی متبادل راستہ نہیں انھیں ریلوے پھاٹک سے ہی گزرنا پڑتا ہے، انکا کہنا تھا کہ عوام ریلوے پھاٹک کے سبب ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ انہوں نے وفاقی ریلوے وزیر شیخ رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوآدم ریلوے انڈر پاس کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں