• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، نواحی علاقے اگڑا میں ایک ہفتے کے دوران جرائم کی پانچ وارداتیں

خیرپور(بیورو رپورٹ) نواحی علاقے اگڑ امیں ایک ہفتے کے دوران جرائم کی پانچ وارداتوں کے باعث شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔ جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق حالیہ واردات اگڑا کے قریبی گاؤں یار محمد مرکھنڈ میں ہوئی جہاں نامعلوم چور دیہاتی عبدالوحید مرکھنڈ کی پانچ لاکھ روپے کی مالیت کی دو بھینسیں چوری کر کے لے گئے بتایا گیا ہے کہ چور گروہ عبدالوحید مرکھنڈ کے بھینسوں کے باڑے میں داخل ہوکر ان کی بھینسیں چوری کر کے لے گئے جبکہ اس سے دو روز قبل نامعلوم چور اگڑا کی عید گاہ کے قریب فیاض احمد پنجابی کی اسپیئر پارٹس کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا اسپئیر پارٹس کا سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ اگڑا کے ہی علاقے کے گوٹھ جادو واہن میں نامعلوم چور تین تاجروں کی دکانوں کی چھتوں میں نقب لگا کر نقد رقم اور قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔ اگڑا کے امن پسند شہریوں نے علاقے میں بدامنی کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کر تے ہوئے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کومبنگ آپریشن شرو ع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین