• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کو 20؍ماہ مکمل ہونے پر کنونشن

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) لیڈی ہیلتھ ورکرزکی جانب سے ریگولر کرکے سنیارٹی و دیگر بقایاجات دینے اور دیگر مطالبات منوانے کیلئے ہونے والے احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال کو بیس مہینے مکمل ہونے پر کنونشن منعقد کیا گیا۔کنونشن میں گوزو،پیجاہو،کولاچی،تھرڑی محبت اور دیگر مقامات کے علاوہ خیرپورناتھن شاہ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر نوربانو ملاح اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری علامتی بھوک ہڑتال کو بیس مہینے مکمل ہوگئے ہیں تاہم نہ تو ہمارے مطالبات منظور کئے گئے ہیں اور نہ ہی ہمارے حقوق پورے کئے ہیں۔

تازہ ترین