• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کا شارٹ سرکٹ، جنرل اسٹور میں موجودسامان آگ لگنے سے جل گیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) لطیف آباد نمبر 8 خواجہ کالونی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے جنرل اسٹور میں آگ لگنے سےاسٹور میں موجودا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدود لطیف آباد نمبر 8 خواجہ کالونی میں طیبہ مسجد کے قریب واقع جنرل اسٹور میں ہفتہ کی رات بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، دھواں اٹھتا دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی تاہم دکان میں تالے ہونے کے باعث دکان مالک محمد اقبال کی تاخیر سے آنے کےباعث آگ نے شدت پکڑلی اور آگ بجھانے کی کارروائی تک دکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
تازہ ترین