• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات پر عمل نہ ہوا تو سمسٹر کے آغاز کا بائیکاٹ کرینگے،انجمن اساتذہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے فیصلہ کیا ہے کہ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں اساتذہ سمسٹر کے آغاز کا بائیکاٹ کریں گےاوراجلاس عام طلب کر کے وائس چانسلر آفس سے پچھلے دو سال سے جاری سیاسی ٹال مٹول کے عمل کے خلاف شدید ترین ردعمل دیں گے اس بات کی منظوری انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت پروفسیر انیلا امبر ملک نے کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ ہفتہ وار تعطیل میں قائم مقام ایس ایم او کی جانب سے فون اٹینڈ نہ کرنے کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، انجمن اساتذہ مطالبہ کرتی ہے کہ قائم مقام ایس ایم او دیگر ڈاکٹرز کی مشاورت سے فوری ایسا طریقہ کار وضح کریں جس سے ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی مریض کو آئندہ کوئی پریشان نہ اُٹھانی پڑے، ایمرجنسی نمبرز کا اجرأ کیا جائے جس پر 24؍گھنٹے رابطہ ممکن ہو اور مریضوں کو سہولتیں دستیاب ہوں۔اجلاس نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ انجمن اساتذہ کی طرف سے دی گئی میڈیکل پالیسی کا فوری اطلاق کیا جائے۔اجلاس میں، ڈاکٹر ایس ایم طٰہ، غفران عالم، ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر عظمیٰ عاشق، ڈاکٹر حارث شعیب، ڈاکٹر باسط انصاری، ڈاکٹر انتخاب الفت، ڈاکٹر معیز، ڈاکٹر عظمیٰ عروج، حمیرا کنول، خالد جمال، ڈاکٹر فیضان نقوی، طہ بن نیاز، ڈاکٹر ذیشان اختر، ڈاکٹر منزہ مدنی، اور ڈاکٹر ظفر اقبال شمس نے شرکت کی۔

تازہ ترین