• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تعلیم کو عام بنانےکیلئے اقدامات کئے جائیں،مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ پاکستان سندھ کے تحت ہمدرد یونیورسٹی شعبہ تعلیم اور وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ تعلیم کے اشتراک سےسندھ ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاداردو یونیورسٹی گلشن اقبال میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر نبی بخش جمانی(ڈین) ایجوکشن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد تھے ۔ کانفرنس میں پروفیسر ساجد حسین ، پروفیسر ڈاکٹرصفیہ عروج، پروفیسر ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی، میڈم ناظرہ، پروفیسر ہارون الرشید، پروفیسر ڈاکٹر کمال حیدر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر اقبال، پروفیسرڈاکٹر عمیر ، پیر عزیز گردیزی نے مکالمے پیش کئے ۔ کانفرنس میں پاکستان میں تعلیم کو عام اور حصول تعلیم کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے لئے سرکاری سطح پر اقدامات کرنے کے مطالبات پیش کئے گئے۔
تازہ ترین