• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر گزرتے دن کے ساتھ ہزاروں حقائق دریافت ہوتے ہیں،ڈاکٹر عطاالرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہزاروں نئے حقائق دریافت ہوتے ہیں جن میں سے بیشتر ہماری زندگیوں میں ناقابل یقین تبدیلیاں لے کر آتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ کیمسٹری،انٹرنیشنل سینٹر فارکیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جن قوموں نے بروقت ادراک کر کے سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی میں سرمایہ کاری کی وہ آج باقی اقوام سے کہیں آگے ہیں۔امریکن پروفیسر ڈاکٹرجیمز شاور نے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذراتی مادے کے ماحول اور صحت پر موذی اثرات تصدیق شدہ ہیں اور اسی لیے ان کے استعمال کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ عوامی صحت کے نقطۂ نظر سے ہوائی آلودگی کے عوامل جن کا اثر بیماریوں کے پھیلاؤ پر پڑتا ہے اور دوسرے کئی عوامل شامل ہیں۔اس چیز کی اشد ضرورت ہے کہ فضائی مطالعات کا امراض کے اور آلودگیوں کے مطالعات سے ربط پیدا کیا جائے جس سے فضائی آلودگیوں سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کے لیے تحقیق کی جا سکے۔
تازہ ترین