• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ہی پاکستان کو چیلنجز سے نکال سکتی ہے،پارٹی رہنما

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) تاریخ انسانی میں کئی نظام، کئی نظریات اپنا جواز برقرار نہ رکھ سکے اور محض ایک مباحثہ کا حصہ بن گئےلیکن پیپلز پارٹی پاکستان کے کارکن آج بھی اپنے بانی قائد عوام چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے اور اس کی محبت سے جڑے ہوئے ہیں۔ بھٹو نے جو عوام سے رومانونیت کا نظریہ اور فلسفہ دیا وہ آج تک فرسودہ نہیں ہوا اور اس نظریے سے ہر عہد کے انقلابی نظریات جنم لیتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ کے سیکرٹری خواجہ مجتبیٰ کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب میں کائونٹی بھر کے پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس تقریب میں پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما شاہ محمد کھوکھر، سیکرٹری جنرل حق نواز، پیپلز پارٹی یارکشائر کے صدر چوہدری صغیر پوٹھی، یارکشائر پیپلز پارٹی برطانیہ ہیلی فیکس برانچ کے صدر افتخار حسین، یارکشائر پیپلز پارٹی ہیی فیکس کے جنرل سیکرٹری چوہدری علی اکبر، پیپلز پارٹی برطانیہ لیڈز کے نائب صدر ساجد قریشی، پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ مذہبی امور کے صدر قاری محمد عباس سینئر نائب صدر مذہبی امور چوہدری کرامت حسین، پی پی پی کشمیر کمیٹی بریڈ فورڈ کے صدر چوہدری اصغر چارلی، حاجی ظفر اقبال صدر نارتھ زون پی پی پی بریڈ فورڈ شعبہ مالیات کے انچارج چوہدری منظورچوہدری اعجاز، پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے سینئر نائب صدر ماموں چوہدری عبدالقیوم، چوہدری یعقوب، پیپلز پارٹی لیڈز کے چوہدری عبدالقیوم، سابق لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق، پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے سیکرٹری جنرل چوہدری حق نواز، پیپلز پارٹی برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل، آصف خان جدون، چوہدری بشارت حسین اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی ایک جماعت ہے، پارٹی کا ہر کارکن قربانی کے جذبے سے سرشار ہے۔ وطن کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نہ صرف اپنی جان کی قربانی دی بلکہ ملک کو ایٹمی قوت کے ساتھ ساتھ دستور پاکستان بھی دیا، اس طرح شہید رانی بینظیر بھٹو نے جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنی جان کی قربانی دے کر مادر جمہوریت ہونے کا حق ادا کیا، آج جب ایک بار پھر ملک کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ سیاستدانوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں تو ایسے میں اس وقت عوام سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو ہی کو ضرورت پاکستان اور پاسبان پاکستان سمجھتے ہیں۔ ملک کو مختلف چیلنجوں سے نکالنے کے لیے واحد جماعت اور قیادت پیپلز پارٹی ہی کی ہے۔ مہمان خصوصی خواجہ مجتبیٰ نے برطانیہ پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے نظریے اور فلسفے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ خون کے رشتوں سے بڑھ کر آج ہم میں بھٹو کے نظریات کے رشتے اہم ہیں، یہی ہماری اصل طاقت ہے ، ذوالفقار علی بھٹو بھی اللہ تعالیٰ کے بعد اصل طاقت عوام ہی کو سمجھتے تھے۔

تازہ ترین