• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے، محمد طیب

اوسلو(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے نائب صدر میاں محمد طیب نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو بار بار توجہ دلا رہی ہے کہ مسلہ کشمیر کو پُرامن طور پر حل کرے جنگ سے مسائل حل نہیں ہونگے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں ہےوقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ وہ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے دیرپا حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھی بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی گی ہے مگر بھارت کی جانب سے سے کوئیپیش رفت نہیں ہوئی بھرت کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کو اپنی سفارتی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا ناروے اور دنیا کے دیگر ممالک پر واضح کیا جائے کہ پاکستان ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہے بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ میاں طیب نے کہا کہ ناروے کے سابق وزیر اعظم کا دورہ مقبوضہ کشمیر بھی یہ اشارے دے رہا ہے کہ دنیا یہ محسوس کر رہی ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر پر توجہ نہیں دی جائے گی دنیا کے مفادات اس خطے میں محفوظ نہیں ہیں خطے میں دو ایٹمی قوتوں کے درمیان کسی قسم کا فوجی تصادم خطرناک ہوگا کسی بھی تباہی اور بربادی کاذمہ دار بھارت ہوگا پاکستان مسئلہ کے حل کے لیے تمام پُرامن کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری کی جانب سے جو بھی پیشکش کی جاتی ہے ہمیشہ تعاون کیا ہے ۔
تازہ ترین