• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدونیا کے نام بدلنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،امریکہ

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے مقدونیا کے ’شمالی مقدونیا جمہوریہ‘ نام رکھنے کے لئے آئین میں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ مقدونیاکی پارلیمنٹ کی جانب سے یونان کے ساتھ پریسپا معاہدے کو منظوری دینے کیلئے ضروری آئینی ترامیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔وزیر خارجہ نے یونان کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تنازع کے حل کے لئے مقدونیا کے رہنماؤں کے ’نظریے، جرات اور ہمت‘ کی تعریف کی۔نام کی تبدیلی سے یونان کے ساتھ مقدونیا کا تقریباً 30برس سے جاری تنازع ختم ہو جائے گا، اس کے سبب مقدونیا نیٹو اور یورپی یونین میں شامل ہونے سے محروم تھا۔ واضح رہے کہ مقدونیا کی پارلیمنٹ میں گزشتہ جمعہ کو اکثریت نے ملک کے نام تبدیل کرنے سے متعلق ایک آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
تازہ ترین