• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین ترکی سے چھ ڈرون طیارے خریدے گا،معاہدہ طے پا گیا

انقرہ (آئی این پی) یوکر ین کا ترکی سے 6جدید اسٹرائیک ڈرون خریدنے کا معاہدہ ہو گیا ، ترکی میں تیار کردہ یہ ڈرونز ایک سال کے اندر یوکرین کے حوالے کر د ئیے جائیں گے۔ اتوار کو یوکرینی صدر نے بتایا کہ ڈرون کی خریداری کا معاہدہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات میں طے پایا تھا۔میزائل سے لیس ڈرون اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ 24گھنٹے میں 7ہزار کلومیٹر پرواز اور 55کلوگرام تک وزن ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرینی حکومت نے ترکی سے دفاعی نوعیت کا یہ معاہدہ ایک ایسے وقت پر کیا ہے، جب روس اور یوکرین کے مابین شدید کشیدگی بڑھ گئی ۔یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں فنی تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
تازہ ترین