• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کا ہنرمند افراد کو امریکی شہریت دینے کا وعدہ

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنرمند افراد کو امریکہ میں رہنے اور انہیں امریکی شہریت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس اقدام سے دنیا کے کئی دیگر ممالک کے شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون- بی ٹائپ کے ویزوں میں اصلاحات لانے کا اعلان کیا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس سے سب سے زیادہ فائدہ بھارتی شہری اٹھائیں گے کیوں کہ ایسے ویزے حاصل کرنے والے تین چوتھائی غیر ملکیوں کا تعلق بھارت سے ہے۔ تاہم بھارتی اور کئی دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ سیکڑوں پاکستانی ہنرمند افراد نے بھی ایسے ہی امریکی ویزے حاصل کر رکھے ہیں۔ امریکی صدر نے ایک ٹویٹ ميں لکھا، ’’ایچ ون بی ویزے والے افراد یقین کریں کہ بہت جلد تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ یہ آپ کے قیام میں استحکام اور سادگی لائیں گی اور یقینی حد تک شہریت کا راستہ بھی کھل جائے گا۔
تازہ ترین