• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا:سانحہ سانت روک کے متاثرین سے اظہار یک جہتی کیلئے مارچ

بارسلونا(جواد چیمہ)سانحہ سانت روک میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اہل علاقہ نے متاثرہ عمارت سے بلدیہ بادالونا تک مارچ کیا۔مارچ میں مقامی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ تارکین وطن کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔آتشزدگی کا شکار ہونے والی رہائشی عمارت کے سامنے انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور عوام نے کتبے اٹھا رکھے تھے ۔مارچ کے شرکا نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ حکومت وقت سانحہ کے متاثرین کی داد رسی کرے بجائے اس کے کہ مختلف محکمہ جات پر ذمہ داری ڈال کر خود کو بری الذمہ قرار دے، اس موقع پر سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشیبھی اختیار کی گئی۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ فائر برگیڈ کا دیر سے جائے وقوعہ پر پہنچنا جانی نقصان کا باعث بنا ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ یہاں پر پہلے فائر بریگیڈ تھا وہاں پر دوبارہ بحال کیا جائےاور لوگوں کو غربت کی سزا نہ دی جائے۔مظاہرین نے مفت بجلی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے گئے مارچ میں سابق مئیر بادالونا دلورس سباتیر نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین