• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم پی اینا سائوبری کے ساتھ واقعے پر زرد جیکٹ رہنما گرفتار

لندن( نیوز ڈیسک) ویسٹ منسٹر میں پیر کو رکن پارلیمنٹ اینا سائوبری کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر زرد جیکٹ رہنما کے طور پر معروف ایک شخص جیمز گوڈارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایکسپریس کی خبر کے مطابق رکن پارلیمنٹ اینا سائوبری کو ایک ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران پارلیمنٹ کے باہر ہراساں کیا گیاتھا ۔اخبار کے مطابق جیمز گوڈارڈرواں ہفتہ ابھر کر سامنے زرد جیکٹ کے مقبول رہنما ہیں ، میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر زرد جیکٹ کے کارکنوں نے سائوبری نازی ہے کے نعرے لگائے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کم وبیش30سال عمر کے ایک شخص کو امن عامہ میں خلل اندازی کے الزام میں گرفتار کیاہے جبکہ گوڈارڈ کے حمایتیوں کا کہناہے کہ وہ رات کو12بجے ہولبرن پولیس کے حوالے کرنے والے تھے۔
تازہ ترین